مانا کہ عزم ترک تمنا کریں گے ہم
تیرے بغیر جی کے بھلا کیا کریں گے ہم
نظارۂ نظر کو نہ رسوا کریں گے ہم
وہ ہونگے بے نقاب تو پردہ کریں گے ہم
کم ہوگی جب چراغ محبت کی روشنی
دل کو جلا جلا کے اجالا کریں گے ہم
لے چل حریم ناز کو اے ذوق بندگی
آج ان کے پائے ناز پہ سجدہ کریں گے ہم