گناہ-گنہ گار-بےگناہ

جنت میں باریاب نہ ہوتے گنہ گار

ہم اس کی رحمتوں کے سہارے چلے گئے

بیدل

شرمِ گناہ سے حشر میں جایا نہ جائے گا

ہم سے تو منہ خدا کو دکھایا نہ جائے گا

ریاض

شیخ! تیرے خدا کی رحمت کو

ہر گنہ گار سے محبت ہے

نریش کمار شاد

کتنا موزوں گناہ کرتے ہیں

ہم تری سادگی پہ مرتے ہیں

عدم

بندہ نوازیوں پہ ، خدائے کریم تھا

کرتا نہ میں گناہ ، گناہِ عظیم تھا

امیر

اس بھروسہ پہ کر رہا ہوں گناہ

بخش دینا تو تیری فطرت ہے

نامعلوم

دیکھوں گا کس قدر تری رحمت میں جوش ہے

پروردگار مجھ کو گناہوں کا ہوش ہے

ہیرا لال فلک

تر بہ تر ہے شیخ کا دامن ، برہمن کا کمنڈل بھی

اس پہ بھی کرتے ہیں ، رندوں سے وہ دعویٰ پارسائی کا

اشوک ساہنی