گناہ-گنہ گار-بےگناہ

خود منانے جنہیں ، رحمتِ حق آئی ہے

اونچے درجہ کے گنہ گار نظر آتے ہیں

نامعلوم

رحمتیں سب لے گئے ، اہلِ گناہ

ہم خدا کے خوف سے ، ڈرتے رہے

ساحر ہوشیارپوری

آدمی اور ، گناہ سے پرہیز

اور جینے کا مدعا کیا ہے

ذوقی رامپوری

خودپرستی خدا نہ ہو جائے

احتیاطاً گناہ کرتا ہوں

اکبر حیدری

بارِ کرم سے اٹھ نہیں سکتا سرِ نیاز

بخشش بھی اک سزا ہے گنہ گار کے لئے

احمد

اس جسارت پر ، گنہ گاروں میں ، شامل کر دیا

میں نے دل کی بات ، کہہ دی تھی ، تری تصویر سے

راشد حامدی

یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیر

جیسے کوئی گناہ کئے جا رہا ہوں میں

جگر

نہ ہو ڈر تو گناہوں کا مزہ کیا

کہ پھل چوری کا لگتا ہے بہت میٹھا

اشوک ساہنی