دنیا تو اسی کی ہے ، دنیا کو جو ٹھکرا دے
جتنا اسے ٹھکرایا ، اتنی ہی قریب آئی
سرشار
ترے آزاد بندوں کی ، نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
حفیظ جالندھری
دنیا میں وہی شخص ہے تعظیم کے قابل
جس شخص نے حالات کا رخ موڑ دیا ہے
نامعلوم
رات کو رات کہہ دیا میں نے
سنتے ہی بوکھلا گئی دنیا
اقبال
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
مومن
حسن کی جلوہ نمائی باعثِ آزار ہے
ایسا لگتا ہے کہ دنیا حسن کا بازار ہے
اشوک ساہنی