جنت و جہنم

کون سی جنت کا واعظ ، کر رہا ہے ذکر تو

ایسی اک جنت تو ہم ، رندوں کے مےخانہ میں ہے

خمار بارہ بنکوی

عمل سے زندگی بنتی ہے ، جنت بھی جہنم بھی

یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

اقبال

جائے ہے جی ، نجات کے غم میں

ایسی جنت ، گئی جہنم میں

میر تقی میر

کیوں نہ فردوس کو دوزخ میں ملا لیں یا رب!

سیر کے واسطہ تھوڑی سی ، جگہ اور صحیح

مرزا غالب

جنت کی جستجو تھی ، جہنم میں آ پڑے

کس کو خبر کہ ، پاؤں پڑے تھے کہاں غلط

ساحل سحری

مےپرستوں کی ساقی گری کے لئے

شیخ صاحب جہنم میں ڈالے گئے

اشوک ساہنی