ترے خلوص نے برباد کر دیا اے دوست!
فریب کھاتے تو اب تک سنبھل گئے ہوتے
مظہرالحق
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں
دوستوں کی مہربانی چاہئے
عدم
آپ بھی دل کو دکھا لیجے مرے
دوستی کا حق ادا ہو جائے گا
روشن لال روشن
نظر آتی ہے کسی دوست کی صورت جو کہیں
ایک فہرستِ عنایات نظر آتی ہے
حفیظ جالندھری
تنہا سفر سے ساتھی بہتر
دوست نہیں تو کوئی دشمن
راشد حامدی
اپنوں کی محبت سے ، خدا مجھ کو بچائے
غیروں کی عداوت کا ، سہارا ہی بہت ہے
جگن ناتھ آزاد
دوستوں اور دشمنوں میں فرق بس جزبے کا ہے
دوست جب نفرت کریں گے غیر ہی کہلائیں گے
اشوک ساہنی