میری قسمت میں غم ، گر اتنے تھے
دل بھی یا رب ، کئی دئے ہوتے
مرزا غالب
طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔ
ایسی بھی کوئی شام ہے ، جس کی سحر نہ ہو
جگر
زندگی کے غموں کو ، اپنا کر
ہم نے دراصل ، تجھ کو اپنایا
نریش کمار شاد
زندگی دی ، حساب سے اس نے
اور غم بے حساب لکھا ہے
اعجاز انصاری
ہم کو ہر غم دیا ہے اپنوں نے
ہم کو اپنوں سے کچھ امید نہیں
اشوک ساہنی