دل اگر دل ہے تو وابستۂ غم بھی ہوگا
نکہت گل بھی کہیں گل سے جدا رہتی ہے
n/a
وہ ناداں ہیں جو کہتے ہیں اثر صحبت کا ہوتا ہے
گلوں میں نکہت گل ہے ، کہاں خوشبو ہے کانٹوں میں
n/a
اک تبسم ہزار شکووں کا ہے
کتنا پیارا جواب ہوتا ہے
n/a
یہ بھی سورج کی شرارت ہے کہ میرا سایہ
قد سے بڑھ جائے کبھی قد کے برابر ٹھہرے
راشد حامدی
دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں
جو کچھ مجھے دیا ہے وہ لوٹا رہا ہوں میں
ساحر لدھیانوی
دشمنوں کی شناخت مشکل ہے
وہ تو اپنوں میں پائے جاتے ہیں
ساحرہ بیگم
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
وسیم بریلوی
جگا کر ضمیر اپنا ہر روز سوچو
وراثت میں بچوں کو کیا دے رہے ہو
اشوک ساہنی