تمنا-آرزو-خواہش

ناکامیوں کے بعد بھی چھوٹا نہ ہاتھ سے

کیا جانے کس خیال سے دامانِ آرزو

دل لکھنوی

جب تک ملے نہ تھے ، تو جدائی کا تھا ملال

اب یہ ملال ہے ، کہ تمنا نکل گئی

نامعلوم

ڈالی تھی تو نے اک محبت بھری نظر

کتنے چراغ دل میں تمنا کے جل گئے

بسمل سعیدی

اک معصوم تمنا سے مرے خواب ہیں زندہ

اے کاش! تمنا یہ ، جواں ہونے نہ پائے

ساغر نظامی

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں ، جینے کی تمنا کون کرے

یہ دنیا ہو یا وہ دنیا ، اب خواہشِ دنیا کون کرے

جزبی

اب وہ سودائے جنوں ہے ، نہ تمنا دل میں

ایک عالم ، دلِ برباد نے برباد کیا

راشد حامدی

جیسے مری نگاہ نے دیکھا نہ ہو تجھے

محسوس یہ ہوا تجھے ، ہر بار دیکھ کر

نریش کمار شاد

آرزوئیں سب ادھوری رہ گئیں

موت نے ہم کو مکمل کر دیا

اشوک ساہنی