زندگی-زیست-حیات

زندگی اک حادثہ ہے ، اور ایسا حادثہ

موت سے بھی ختم جس کا سلسلہ ہوتا نہیں

جگر

موت انجامِ زندگی ہے مگر

لوگ مرتے ہیں ، زندگی کے لئے

ساحر

یہ مانا زندگی اپنی ، فقط بس چار دن کی ہے

مگر یہ چار دن کی ، زندگی بھی کم نہیں ہوتی

جگن ناتھ آزاد

سمجھو نہ زندگی کو ، فقط لمحۂ سرور

اک دردِ لازوال بھی ہے ، زندگی کے ساتھ

جگن ناتھ آزاد

فنکار کے کمال کی ، تعریف کے لئے

بس خانۂ حیات میں ، رکھا گیا ہوں میں

طاہر تلہری

جو زہر پی چکا ہوں ، تمہیں نے دیا مجھے

اب تم تو زندگی کی ، دعائیں مجھے نہ دو

فراز

نفرتوں کے اس عجب ماحول میں

زندگی سے زندگی بیزار ہے

رفعت سروش

زندگی کا ایک رخ سچا لگا

مجھ کو تجھ سے ، تیرا غم اچھا لگا

اشوک ساہنی