میرے پسندیدہ اشعار

اتنی توہین نہ کر میری بلانوشی کی

ساقیا مجھ کو نہ دے ماپ کے پیمانہ سے

میلا رام وفا

جس کو دیر و حرم میں کھویا تھا

میکدہ میں وہ زندگی پائی

نریش کمار شاد

یہ شیخ جو کہ مصلیٰ بچھائے بیٹھے ہیں

بتوں کی یاد میں آسن جمائے بیٹھے ہیں

رنجور عظیم آبادی

رندوں کو مے سے اتنی عقیدت تو چاہیے

دل کی جگہ بغل میں ہو شیشہ شراب کا

جلیل مانک پوری

اٹھا جو مینا بہ دست ساقی ، رہا نہ رندوں میں تاب باقی

ہر یک مے کش پکار اٹھا ، یہاں سے پہلے یہاں سے پہلے

شکیل

دیر ہوئی آنے میں تم کو ، شکر ہے پھر بھی آئے تو

آس نے دل کا ساتھ نہ چھوڑا ، ویسے ہم گھبرائے تو

نامعلوم

نکل کر دیر و کعبہ سے اگر ملتا نہ میخانہ

تو ٹھکرائے ہوئے انساں خدا جانے کہاں جات

قتیل

بجا کہ دیر و حرم بھی قریب تھے لیکن

ہماری راہ میں حائل شراب خانہ تھا

نریش شاد