میرے پسندیدہ اشعار

جب جب مسجد جانا پڑا ہے

راہ میں اک میخانہ پڑا ہے

نامعلوم

عاشقی سے ملے گا اے زاہد!

بندگی سے کدا نہیں ملتا

داغ دہلوی

کسی رئیس کی محفل کا ذکر کیا ہے امیرؔ

خدا کے گھر بھی نہ جائیں گے بن بلائے ہوئے

امیر مینائی

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی وعدہ ، یعنی نباہ کا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

مومن

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے تھے لیکن

بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچہ سے ہم نکلے

مرزا غالب

بلبل کو پیار باغ سے ، کوئل کو بن سے پیار

کیوں کر نہ آدمی کو ہو اپنے وطن سے پیار

نامعلوم

جب کبھی امن کی انساں نے قسم کھائی ہے

لبِ ابلیس پہ ہلکی سی ہنسی آئی ہے

آنند نرائن ملا

جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے

کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور

مرزا غالب