میرے پسندیدہ اشعار

خزاں کے بعد ضرور آئے گی بہار مگر

اجڑ کے بس نہ سکیں گے دلوں کے کاشانے

روش صدیقی

جب بہاروں نے نہ پایا کوئی بھی اپنا مقام

تیرے ہونٹوں کے تبسم سے لپٹ کر سو گئیں

نریش کمار شاد

نہ کیجئے گئی گزری بہار کا ماتم

خزاں کے بعد ہی رنگِ چمن نکھرتا ہے

آسیوچھنی

اگر یہ جانتے ، چن چن کے ، ہم کو توڑیں گے

تو گل کبھی نہ تمنائے رنگ و بو کرتے

ذوق

پھول تو دو دن بہارِ جاں فضا دکھلا گئے

حیف ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے

ذوق

غنچوں کے مسکرانے پہ کہتے ہیں ہنس کے پھول

اپنا کرو خیال ہماری تو کٹ گئی

شاد عظیم آبادی

گئے ہیں ہم بھی گلستاں میں بارہا لیکن

کبھی خزاں سے پہلے کبھی بہار کے بعد

عدم

میں گلستاں میں آج ، بلا لوں بہار کو

لیکن یہ چاہتا ہوں ، خزاں روٹھ کر نہ جائے

فنا نظامی