میرے پسندیدہ اشعار

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں

ڈور کو سلجھا رہے ہیں اور سرا ملتا نہیں

اکبر الٰہ آبادی

جب کوئی تازہ مصیبت ٹوٹتی ہے اے خدا

ایک عادت ہے کہ تجھ کو یاد کر لیتا ہوں میں

حفیظ جالندھری

خودی کی ابتداء یہ تھی ، کہ اپنے آپ میں گم تھا

خودی کی انتہا یہ ہے ، خدا کو یاد کرتا ہوں

ہری چند اختر

مدت سے ہماری یہ تمنا ہے دعا ہے

آ جائے نظر آنکھ سے جو دل میں چھپا ہے

واعظ دہلوی

دل سے جب نام پکارا تیرا

مل گیا مجھ کو سہارا تیرا

صادق دہلوی

تجھے تشریف فرما میں نے اپنے دل میں دیکھا ہے

مجھے اب واسطہ دیر و حرم سے ہو نہیں سکتا

آزردہ دہلوی

ترے کرم کی بھی کچھ انتہا نہیں یا رب

اگر گناہوں کا مرے کوئی شمار نہیں

فاروق متھراوی

فقیرانہ آئے صدا کر چلے

میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے

میر