مجھے زخم دینے والے تو سدا رہے شگفتہ
تجھے آنچ تک نہ آئے ، کہ یہی مری دعا ہے
اکتر شیرانی
بھول جانے کی اسے میں نے دعا مانگی ہے
دل یہ کہتا ہے خدایا! اسے منفی کر دے
راشد حامدی
یا خدا میری دعاؤں میں اثر پیدا کر
حد سے بڑھ جائے اندھیرا تو سحر پیدا کر
اشوک ساہنی